ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگ ترقی پسند، فلاحی حکومت کا انتظار کر رہے ہیں: ملکارجن کھرگے

میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگ ترقی پسند، فلاحی حکومت کا انتظار کر رہے ہیں: ملکارجن کھرگے

Mon, 27 Feb 2023 13:28:47    S.O. News Service

نئی دہلی، 27/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی)  کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پیر کو کہا کہ میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگ ترقی پسند اور فلاحی حکومت کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کھرگے نے ٹوئٹ کیا، "میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگ ترقی پسند اور فلاحی حکومتوں کے منتظر ہیں۔" انہوں نے مزید کہا، "میں میگھالیہ اور ناگالینڈ کے بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تبدیلی کا ایک موقع دیں۔" انہوں نے پہلی بار ووٹ دینے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بہتر مستقبل کے لیے جمہوری عمل میں حصہ لیں۔

دو شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ کی 60 میں سے 59 اسمبلی سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان پولنگ ہو رہی ہے۔ میگھالیہ میں ایک سیٹ پر ایک امیدوار کی موت کے بعد الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ ناگالینڈ میں ایک اسمبلی حلقہ سے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گیا ہے۔ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں پولنگ آج صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔


Share: